دنیا
22 فروری ، 2012

قرآن کی بیحرمتی کے خلاف افغانستان بھر میں احتجاج اور مظاہرے

قرآن کی بیحرمتی کے خلاف افغانستان بھر میں احتجاج اور مظاہرے

کابل… افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت ملک کے دیگر حصوں میں قرآن کی ’بے حرمتی‘ کے خلاف آج دوسرے دن بھی ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے ہیں۔کابل میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراوٴ کیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔مشتعل مظاہرین نے کاروں اور دکانوں کو آگ لگا دی۔ کابل میں امریکی سفارتخانہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور تمام تر سفر بھی معطل ہے۔ افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں بھی مظاہرہ ہوا ہے، جہاں لوگوں نے امریکہ اور افغان صدر حامد کرزئی کے خلاف نعرہ بازی کی۔ افغان میڈیا کے مطابق ملک کے مغربی شہر ہرات میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

مزید خبریں :