پاکستان
23 دسمبر ، 2012

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں2 افراد ہلاک

کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں2 افراد ہلاک

کراچی …کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 2 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ریکسر لائن پل کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی،جس مسلح افراد نے زبردستی ایدھی ایمبولینس میں رکھا اور فرار ہوگئے،گارڈن ، شو مارکیٹ اور پرانا گولیمار کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو زخمی کردیا،جن میں سے ایک زخمی 30 سالہ ندیم دوران علاج سول اسپتال میں چل بسا،جبکہ فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ عامر اور 22 سالہ شہروز زخمی ہوگئے،زخمی اور ہلاک ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید خبریں :