Time 16 اپریل ، 2023
کھیل

جھنڈا نظر آتش کرنے پر آذربائیجان نے آرمینیا سے اپنے ایتھلیٹس کو بلالیا

فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز

آرمینیا میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے کے دوران آذربائیجان کا جھنڈا نظر آتش کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش آیا جس کی میزبانی آرمینیا کر رہا ہے۔ 

  آذربائیجان کی جانب سے جھنڈے کو آگ لگانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا گیا  کہ وہ یورپی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ سے اپنے ایتھلیٹس واپس بلا رہا ہے۔

  آذربائیجان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ  میں حصہ لینا ان کے ایتھلیٹس کے لیے اب ناممکن ہے اور وہ آرمینیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے جھنڈا چھینا اور اسے آگ لگا دی۔

دوسری جانب آرمینیا نے اس تنقید کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ اس واقعےکو فوری طور پر حل کر لیا گیا تھا اور چیمپئن شپ میں حریفوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :