پاکستان
23 دسمبر ، 2012

پشاور خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

پشاور خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

پشاور…ڈھکی منورشاہ خودکش حملے کی ایف آئی آر تھانہ خان رازق شہید پولیس اسٹیشن میں درج کرلی گئی ہے۔سیدحسن پیر قبرستان میں بشیر بلور کی لحد تیار کرلی گئی جبکہ آرمی اسٹیڈیم میں نمازجنازہ کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ بشیر احمد بلور کاجسد خاکی آخری دیدار کے لئے ان کے بڑے بھائی غلام احمدبلور کی رہائش گاہ پر رکھ دیا گیا ہے جہاں ان کی آخری جھلک دیکھنے کے لئے آنے والوں کو تانتا باندھا ہوا ہے۔بشیر احمدبلور کی نماز جنازہ دوپہردو بجے کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔جہاں سیکورٹی کے سخت اقدامات کیئے گئے ہیں۔پاک فوج ،ایف سی اور پولیس کے ایک ہزار سے زیادہ اہلکار اسٹیڈیم اور اردگرد تعینات کیے گئے ہیں۔ہفتے کی شب خودکش حملے میں شہید ہونے والے خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور کو سید حسن پیر قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا جہاں انکی لحد تیار کرلی گئی ہے۔بشیر بلور کی لحد ان کے بھتیجے اوروفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور کے صاحبزادے شیبر احمد بلور کی قبر کے قریب بنائی گئی ہے۔ڈھکی منورشاہ خودکش حملے کی ایف آئی آر تھانہ خان رازق شہید میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی مختلف دفعات درج کی گئی ہیں۔خودکش حملے میں سینئروزیر بشیر احمد بلور سمیت نو افراد جاں بحق ہوئے تھے سانحہ ڈھکی منور شاہ کے بعد انجمن تاجران پشاورنے تین روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔افسوسناک سانحے پر پشاور کی فضاء سوگوار ہے۔شہر میں مختلف تجارتی مراکز اور بازار بند ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔

مزید خبریں :