Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

آزادکشمیر میں حکومت کیلئے اتحادیوں میں پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر 

آزاد کشمیر میں حکومت کے لیے تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ طے پاگیا ہے۔

 تحریک انصاف آزادکشمیر فارورڈ بلاک کے چوہدری انوار الحق وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں جب کہ اسپیکرپیپلزپارٹی اور سینئر وزیرمسلم لیگ ن سےہوگا۔

ذرائع کے مطابق 16رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے6، پیپلزپارٹی کے 6 اور مسلم لیگ ن کے4 وزرا ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کےچوہدری لطیف اکبر اسپیکر اور مسلم لیگ ن کےکرنل (ر) وقار سینئر وزیر ہوں گے۔

مزید خبریں :