Time 20 اپریل ، 2023
پاکستان

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا بھی 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطر منانے کا اعلان

مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطرہوگی— فوٹو: فائل
مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطرہوگی— فوٹو: فائل

پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان کمیٹی کا اجلاس بھی ختم ہوگیا۔

اجلاس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطرہوگی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :