ویڈیو: بھالو نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر سوڈا کی درجنوں کینز پی لیں

آپ نے عموماً بندروں کو گاڑیوں یا دیگر مقامات سے کھانے پینے کا سامان چراتے دیکھا ہوگا لیکن حال ہی میں سوڈا پینے کے شوقین بھالو نے سوڈے کے کینز چرالیے۔

یہ واقعہ کینیڈا کے علاقے سن شائن کوسٹ میں پیش آیا جہاں رات کے اندھیرے میں ایک بھالو نے اپنی سوڈا پینے کی پیاس کو  ہر حال میں بجھانے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو میں خاتون کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ رات کے وقت وہ اپنے پالتو کتے کے بھوکنے کی وجہ سے جاگیں اور وجہ دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھالو گاڑی کے پاس موجود ہے اور گاڑی میں رکھی سوڈا کی کینز نکال کر مزے سے پی رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھالو نے گاڑی کے شیشے توڑ کر کینز نکالے اور 69 سوڈا کینز کو پیا۔

بھالو کے اس رویے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ جانوروں کی فطرت میں سوڈا یا کوئی بھی مشروب پینا نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :