23 دسمبر ، 2012
موگادیشو…صومالیہ کے علاقے پونٹ لینڈمیں سمندری قزاقوں کے خلاف کارروائی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اس کارروائی میں قزاقوں کی قید سے 22 مغوی بازیاب ہوئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ قزاقوں نے ان افراد کو یمن کے ساحل سے جہاز سے اغوا کیا تھا۔ادھر انسانی حقوق کے حوالے عالمی شہرت رکھنے والے پاکستان رہنماء انصار برنی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قزاقوں کی قید سے رہا ہونیوالوں میں 2پاکستانی بھی شامل ہیں ، انھوں نے مزید بتایا کہ ایم وی آئس برگ نامی جہاز کو 3سال قبل قزاقوں نے اغوا کیا تھا۔اب ہم ان دونوں پاکستانیوں کووطن واپس لانیکی لیے کوششیں جاری ہیں۔