Time 26 اپریل ، 2023
کاروبار

ملک بھر میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے 82 پیسے مقرر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

شوگر ایڈوائزری بورڈ کی سفارش پر وزارت خوراک و زراعت نے ملک بھر میں چینی کی پرچون فی کلو قیمت 98 روپے 82 پیسےمقررکردی۔

 وزارت خوراک و زراعت نےچینی کی فی کلو قیمت 98 روپے 82 پیسے مقرر کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

شوگر ایڈوائزری بورڈکی سفارش پر ملک بھر میں چینی کی پرچون قیمت 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی قیمت میں14 روپے 58 پیسے سیلز ٹیکس شامل ہوگا، چینی کی فی کلوقیمت میں 5 روپے 30 پیسے شوگر ملز کا منافع اور  اخراجات، 25 پیسے ڈسٹری بیوٹرز مارجن، ٹرانسپورٹ لاگت 2 روپے فی کلو اور  پرچون فروش کا 1روپےکلو منافع بھی مجموعی لاگت میں شامل ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ چینی کی قیمت مقرر  نہ ہونےکے باعث مارکیٹ میں چینی 30 فیصد مہنگی ہوئی۔

ذرائع وزارت خوراک و زراعت کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر چینی فروخت کرانےکی پابند ہوگی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہےکہ بڑے اسٹورز  پر بھی چینی 125 روپےکلو فروخت ہو رہی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 130 روپے فی کلو گرام ہے۔

مزید خبریں :