Time 01 مئی ، 2023
پاکستان

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی

درخواست آرٹیکل 184 تھری کے تحت دائر ہوئی لیکن اس کا آئینی جوازنہیں پیش کیاگیا: رجسٹرار آفس کا اعتراض— فوٹو:فائل
درخواست آرٹیکل 184 تھری کے تحت دائر ہوئی لیکن اس کا آئینی جوازنہیں پیش کیاگیا: رجسٹرار آفس کا اعتراض— فوٹو:فائل

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگاکر واپس کردی۔

شہری رائے اشتیاق احمد نے پنجاب اورخیبرپختونخوا اسمبلی بحال کرنےکی درخواست دائرکی تھی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

رجسٹرار آفس  کے اعتراض کے مطابق درخواست گزار اسمبلیوں کی تحلیل سے متاثرہ فریق نہیں ہے، درخواست آرٹیکل 184تھری کےتحت دائرہوئی لیکن اس کا آئینی جوازنہیں پیش کیاگیا۔

مزید خبریں :