Time 02 مئی ، 2023
کھیل

بھارتی حکومت پاکستان کیساتھ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتی: توقیر ضیاء

بھارتی حکومت کے انکارکے بعد حکومت پاکستان کا ردعمل انتہائی اہم ہے: سابق چیئرمین پی سی بی__فوٹو: جیو نیوز
بھارتی حکومت کے انکارکے بعد حکومت پاکستان کا ردعمل انتہائی اہم ہے: سابق چیئرمین پی سی بی__فوٹو: جیو نیوز

ایشیا کپ کے لیے پاکستان آنے پر بھارتی بورڈ کے انکار کے بعد سابق چیئر مین پی سی بی جنرل ریٹائرڈ توقیر ضیاء نے ردعمل دیا ہے۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے توقیر ضیاء نے کہا کہ انڈین کرکٹ بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں، تمام فیصلے بھارتی حکومت کے ہیں،انڈین حکومت پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلناچاہتی، بھارتی حکومت کے انکارکے بعد حکومت پاکستان کا ردعمل انتہائی اہم ہے۔

قومی ٹیم کی کپتان سے متعلق سابق چیئرمین نے کہا کہ اس وقت بابراعظم سے کپتانی لینا زیادتی ہوگی، شروع سے کہتاہوں کہ تینوں فارمیٹ کے لیے ایک کپتان نہیں ہونا چاہیے، بابر اعظم کو دو فارمیٹ میں کپتان رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کوچز کی دوستیاں نبھانے والی بات سچ ہے، مکی آرتھر ڈربی شائرکےکوچ ہیں، پاکستان ٹیم کے ساتھ کیسے کام کریں گے؟پی سی بی کو مکی آرتھر کی ذمہ داریوں میں توازن رکھنا ہوگا۔

مزید خبریں :