دلچسپ و عجیب
25 دسمبر ، 2012

ڈائٹنگ کاجنون،ماضی کی حسینہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی

ڈائٹنگ کاجنون،ماضی کی حسینہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی

ماسکو…این جی ٹی…حد سے زیا دہ ڈا ئننگ کر نا کتنا خطر نا ک ہو سکتاہے اس با ت کا اندازہ اس خاتون کو دیکھ کر لگا یا جا سکتاہے جو کو ئی معمر عورت نہیں ۔ روس سے تعلق رکھنے والی انتالیس سالہValeria Levitina پر کشش اور انتہائی خوبصورت نظرآنے کیلئے اپنے ڈائٹ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اس حالت تک جا پہنچی ہے۔ وزن کم کرنے کے جنون میں مبتلا ماضی کی مشہور ماڈل نے اپنی خوراک کو اس حد تک کم کر دیا کہ وہ بس ہڈیوں کا ڈھا نچہ ہی بن کر رہ گئی ہے اور کسی قحط زدہ ملک کی رہا ئشی لگتی ہے ۔5 فٹ6 انچ کی Valeria نامی اس خاتون کا وزن انتالیس سال کی عمر میں صرف 25کلو گرام رہ گیا ہے جو اس کی عمر اور قد کے اعتبار سے انتہائی کم اور صحت کے اصو لو ں کے بر خلا ف ہے ۔

مزید خبریں :