کھیل
Time 07 مئی ، 2023

پہلوان زمان انور جانی نے رُستم پاکستان کا ٹائٹل جیت لیا

زمان انور جانی پہلوان نے رُستم پاکستان دنگل جیت لیا۔

لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں رُستم پاکستان دنگل کیلئے آصف موچی پہلوان اور زمان جانی پہلوان میں جوڑ پڑا، یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا۔

مقررہ وقت میں کوئی پہلوان ایک دوسرے کو نہ پچھاڑ سکا،20 منٹ کے بعد دونوں پہلوانوں کو پانچ ،پانچ منٹ ایک دوسرے کو گرانے کیلئے دیے گئے اس میں بھی کوئی پہلوان کامیابی حاصل نہ کر سکا  پھر فری اسٹائل مقابلہ ہوا جس میں پوائنٹ پر زمان انور جانی نے آصف پہلوان موچی کو ہرا کر رُستم پاکستان کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مرکزی دنگل سے پہلے 25 چھوٹی بڑی کشتیوں کے جوڑ پڑے جس میں فتح حاصل کرنے والے پہلوانوں اور اُن کے حامی تماشائیوں نے زبردست جشن منایا اور  ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔

مزید خبریں :