08 مئی ، 2023
لاہور: پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے دائر درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پنجاب اسمبلی کی بحالی کے لیے شہری شرافت علی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی جس میں وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےبغیرکسی وجہ کےاسمبلی تحلیل کی، یہ درخواستگزار فیصل آباد سے ہے اور سیاسی کارکن ہے۔
درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس شاہد نے استفسار کیا کہ یہ کون ہے جس نے درخواست دائر کی ہے، یہ کس قسم کی درخواست دائر کی ہے، ایسی درخواستوں سے عدالت کا وقت ضائع ہوتا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست ناقابل سماع قرار دیتے ہوئے اسے ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا۔
عدالت نے کہا کہ اگر جرمانہ معاف کرنے کی استدعا کروگے تو 2 لاکھ روپے جرمانہ کروں گا۔