Time 17 مئی ، 2023
کھیل

ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بی سی سی آئی عہدیدار کا بیان سامنے آگیا

اس ہفتے اس معاملے پر مزید پیشرفت ہوگی، جب ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملیں گے: بی سی سی آئی عہدیدار__فوٹو: فائل
اس ہفتے اس معاملے پر مزید پیشرفت ہوگی، جب ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملیں گے: بی سی سی آئی عہدیدار__فوٹو: فائل

ایشیا کپ کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کےلیے نئی تجویز میں نے نہیں دیکھی لیکن  ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی بورڈ آفیشل نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے اور یہ وینیو یو اے ای نہ ہو، وہاں بہت گرمی ہے اس لیے کھلاڑیوں کی انجریز کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا ٹورنامنٹ کے لیے بہترین جگہ ہے، اس وقت تک ہم نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کرنے کے بارے میں بات نہیں کی، پہلے ہمیں صورتحال سمجھنے دیں پھر ہم کوئی فیصلہ کریں گے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل کے مطابق تمام 5 ممالک کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پورا ٹورنامنٹ شفٹ ہو، یہ پاکستان میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے سب کی سکیورٹی کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے اس معاملے پر مزید پیشرفت ہوگی، جب ہم دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملیں گے۔

مزید خبریں :