پاکستان

اماراتی حکومت نے کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر قائم کردیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کراچی میں ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کی کاوشیں قومی سطح پر سراہی جانے لگیں۔

سابق وزیرِ اعظم پاکستان و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے یو اے ای ویزا سینٹر کا خصوصی دورہ کیا اور اماراتی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لاکھوں پاکستانی ناصرف یو اے ای میں روزگار حاصل کر رہے ہیں بلکہ بھاری زر مبادلہ بھی پاکستان بھیجتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستانیوں کو جاب اور ویزوں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے پر پوری قوم کی جانب سے اماراتی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں، امید کرتا ہوں کہ عزت مآب بانی یو اے ای کی پاکستانیوں سے محبت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہے گی۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ قونصل جنرل کراچی ایک بہترین سفارت کار ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان سے حقیقی محبت بھی رکھتے ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے یہ بھی کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے برادر ملک یو اے ای اور اس کے عوام سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔

اس موقع پر اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی حکومت اور عوام ہر وقت پاکستانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مزید خبریں :