Time 20 مئی ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر بھی پی ٹی آئی چھوڑ گئے

9 مئی کے واقعے سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوا، ملک کے لیے جانیں دینے والوں کوکیسے بھول سکتے ہیں: اجمل وزیر کی پریس کانفرنس— فوٹو:فائل
9 مئی کے واقعے سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوا، ملک کے لیے جانیں دینے والوں کوکیسے بھول سکتے ہیں: اجمل وزیر کی پریس کانفرنس— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و خیبرپختونخوا حکومت کے سابق ترجمان اجمل وزیر نے بھی پارٹی کو خدا حافظ کہہ دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اجمل وزیر  نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 18 جولائی 2018 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا، میں کبھی کسی عہدے کے لیے سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہوا، میں لکھی ہوئی چیزپڑھ رہاہوں نہ ہی کسی کا دباؤ ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے بعد دو راستے ہیں میں یا تو چپ کر جاؤں یا مذمت کرلوں، چپ کرنے کا مطلب ملوث ہوں اور مذمت کروں تو پارٹی کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے واقعے سے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نقصان ہوا، ملک کے لیے جانیں دینے والوں کوکیسے بھول سکتے ہیں۔

مزید خبریں :