21 مئی ، 2023
لاہور : نیوزی لینڈکرکٹ نے پاکستان کو وائٹ بال کرکٹ سیریز کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے لیے مثبت پیش بات چیت جاری ہےچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی براہ راست سیریز کے حوالے سے معاملات پر نیوزی لینڈ کرکٹ حکام سے بات کر رہے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کو آسٹریلیا کے دورے کے اختتام پر نیوزی لینڈ میں سیریز کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ،وائٹ بال سیریز میں 3 ون ڈے یا 5 ٹی ٹوئنٹی میچز پر بات چیت جاری ہے ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جا سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کے دعوت نامے کے بعد پی سی بی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہا ہے اگلے چند روز میں سیریز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری کو سڈنی میں ختم ہو گا ،نیوزی لینڈ کے پاس ساؤتھ افریقہ کی میزبانی سے قبل ایک ونڈو ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جنوری کے دوسرے ہفتے کی ونڈو میں نیوزی لینڈٹیم وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان کی میزبانی کا خواہش مند ہے۔