دنیا

ائیر فرانس کی ٹوکیو جانیوالی پرواز کو واپس پیرس لینڈ کیوں کرنا پڑا؟

روانگی کے 4 گھنٹے بعد پرواز جارجیا میں تبلیسی پر لگ بھگ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی/فوٹوفائل
روانگی کے 4 گھنٹے بعد پرواز جارجیا میں تبلیسی پر لگ بھگ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی/فوٹوفائل

ائیر فرانس کی ٹوکیو کیلئے پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارے کو  روانگی کے 8 گھنٹے بعد واپس پیرس ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

 ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر فرانس کی پرواز اے ایف 276 نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر پیرس کے چارلس ڈی گول ائیرپورٹ سے جاپان کے شہر ٹوکیو کے ناریتا ائیر پورٹ کیلئے ٹیک آف کیا۔ 

روانگی کے 4 گھنٹے بعد پرواز جارجیا میں تبلیسی پر لگ بھگ 31 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد طیارے میں  ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔ 

اپنے ہیڈ کوارٹر کی ہدایت پر پائلٹ نے واپسی کا راستہ لیا اور پرواز واپس فرانس پہنچی تو فلائٹ ریڈار کو بھی طیارے سے ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے۔

 ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے سے فضا میں کئی چکر لگائے، بعد ازاں روانگی کے 8  گھنٹے سے زائد وقت کے بعد پرواز بحفاظت واپس پیرس لینڈنگ کر گئی۔

مزید خبریں :