22 مئی ، 2023
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سڑک بند کرکے اداروں کے خلاف تقریر کرنے کے کیس میں یاسمین راشد کےجمسانی ریمانڈ سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ 25 مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا۔