Time 23 مئی ، 2023
دنیا

جنوبی امریکی ملک گیانا میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 20 بچے ہلاک

فوٹو: انٹرنیٹ
فوٹو: انٹرنیٹ

جنوبی امریکی ملک گیانا میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 20 بچے ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب گیانا کےقصبے مہدیہ میں آگ نے ایک سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے کے باعث 20 بچوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

حکام کے مطابق ہاسٹل میں آگ لگنے سے 6 بچے زخمی ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ  ہاسٹل میں موجود 20 بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے  ریسکیو حکام کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو لگنے والی آگ نے ہوسٹل کی پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :