Time 23 مئی ، 2023
پاکستان

حکومتی خرچے پر بیرون ملک تعلیم کیلئے جانیوالے 13 اساتذہ روپوش ہوگئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بلوچستان حکومت کے خرچے پر بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مختلف ممالک میں روپوش ہو جانے والے 13 اساتذہ کا معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

2008سے 2017کے دوران جامعہ بلوچستان کے 65 اساتذہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئے تھے۔

صوبائی حکومت نے ان اساتذہ کی اعلیٰ تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کر ڈالے لیکن ان میں سے 13 اساتذہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختلف ممالک میں روپوش ہوگئے۔

یہ معاملہ 5 سال تک دبا رہا مگر  بالآخر  بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں معاملہ سامنے آیا، کمیٹی نے جامعہ بلوچستان کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی تو ریکارڈ سے پتہ چلا کہ بیرون روپوش ہونے والے اساتذہ   جعلی شورٹی بانڈز جمع کروا کےگئے ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اساتذہ کو واپس لانے کا معاملہ ایف ائی اے کے حوالے کردیا ہے۔

مزید خبریں :