23 مئی ، 2023
کراچی: سربراہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سعد حسین رضوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل ہے۔
کراچی میں تحریک لبیک کی جانب سے نکالے جانے والے پاکستان بچاؤ مارچ کے موقع پر جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے سعد رضوی کا کہنا تھا کہ جنہوں نے آرمی تنصیبات پر حملے کیے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
سعد رضوی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے باہر ناجائز دھرنا دیا۔