پنجاب میں جعلی اینٹی کرپشن افسر، پولیس نے شہریوں کو خبردار کردیا

ایک شخص جعلی ڈی آئی جی اینٹی کرپشن بن کر لوگوں سے رقم بٹور رہا ہے: ڈی آئی جی اینٹی کرپشن/ فائل فوٹو
ایک شخص جعلی ڈی آئی جی اینٹی کرپشن بن کر لوگوں سے رقم بٹور رہا ہے: ڈی آئی جی اینٹی کرپشن/ فائل فوٹو

ڈی آئی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک شخص جعلی ڈی آئی جی اینٹی کرپشن بن کر لوگوں سے رقم بٹور رہا ہے، شہری اس کی گرفتاری کیلئے تعاون کریں۔

ڈی آئی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کےمطابق نامعلوم شخص خود کو ڈی جی اینٹی کرپشن ظاہر کرکے لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے، وہ فون پر لوگوں کو ڈراکر رقم بھی بٹورتا ہے۔

سہیل ظفر نے کہا کہ اس ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے، شہری بھی اس کی گرفتاری کے لیے تعاون کریں، شہری سرکاری لینڈلائن ٹیلی فون نمبریا پرسنل موبائل نمبرکے سوا رسپانس نہ کریں اورفراڈ شخص کی گرفتاری میں مدد کریں۔

مزید خبریں :