Time 25 مئی ، 2023
پاکستان

اینٹی کرپشن عدالت سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج، گرفتاری کا خدشہ

پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے: پراسیکیوشن کا عدالت میں مؤقف/ فائل فوٹو
پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے: پراسیکیوشن کا عدالت میں مؤقف/ فائل فوٹو

لاہور: اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

وکیل کے مؤقف پر پراسیکیوشن نے کہا کہ پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے اس پر عدالت نے کہا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :