نیشنل گیمز : جڑواں بہنوں نےگولڈ میڈل اپنے نام کرلیے

منیشا نے 70 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ملیحہ نے 65 کے جی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا/ فائل فوٹو
منیشا نے 70 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ ملیحہ نے 65 کے جی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا/ فائل فوٹو

نیشنل گیمز کے ووشو ایونٹ میں ہنزہ کی جڑواں بہنوں نے سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔

ووشو کے مقابلے میں منیشا نے 70 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا جب کہ ملیحہ نے 65 کے جی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

جڑواں بہنیں انٹرنیشنل سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، ہنزہ میں دونوں بہنیں لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کرتی ہیں، ساتھ ہی دونوں بہنوں کا عزم ہے کہ مارشل آرٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

اس موقع پر جیو سے گفتگو کرتے ہوئے منیشا کا کہنا تھا کہ فوکس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہے، انٹرنیشنل سطح پر تیاری کا موقع ملا تو مایوس نہیں کریں گے۔

ملحیہ نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے کونے کونے میں بھرپور ٹیلنٹ ہے،کبھی کسی سطح پر دونوں آمنے سامنے آئیں تو پروفیشنلز انداز  سے کھیلیں گی۔

مزید خبریں :