پشاور: زیادتی کا شکار 13سالہ بچی زچگی کے دوران انتقال کرگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور میں زیادتی کا شکار 13 سالہ بچی اسپتال میں  زچگی کے دوران انتقال کرگئی۔

پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی اطلاع پر تفتیش جاری ہے، 13 سالہ لڑکی کو 5 ماہ قبل زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، نازک حالت میں آپریشن سے لڑکی کا مردہ بچہ پیدا ہوا، لڑکی کو  والدین لے کر  آئے تھے، لاش والدین کےحوالےکردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کی گئی اور  اسے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 25 سالہ ملزم عتیق بچی کا پڑوسی ہے اور  فیملی سمیت گھر کو تالا لگا کر فرار  ہوگیا تھا تاہم اسے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائےگا۔

مزید خبریں :