34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کی بالادستی برقرار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

34 ویں نیشنل گیمز میں مجموعی 386 میڈلز کے ساتھ آرمی کی بالادستی بر قرار ہے۔

کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے مقابلوں میں اب تک 186 گولڈ، 121 سلور اور 61 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

واپڈاکا دستہ 98 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، واپڈا کے کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر 263 میڈلز حاصل کیے جن میں 89 سلور اور 76 برانز میڈلز بھی ہیں۔

تیسرے نمبر پر موجود پاکستان نیوی نے اب تک 28 گولڈ، 32 سلور اور 48 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

پاکستان ائیرفورس نے 8 گولڈ، 23 سلور اور 34 برانز میڈلز اپنے نام کے ہیں جبکہ ایچ ای سی نے 8 گولڈ، 17 سلور اور 84 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

 سندھ کا دستہ صوبوں کی فہرست میں سب سے آگے ہیں، سندھ مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن پر ہے، اس نے اب تک 4 گولڈ،16 سلور اور 21 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔

اس کے علاوہ کے پی نے 4 گولڈ، 6 سلور اور 21 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ پنجاب کے ایتھلیٹس نے 3گولڈ، 11سلور اور 49 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان ریلویز نے 3گولڈ، 8 سلور اور 24 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ میزبان بلوچستان نے ان مقابلوں میں اب تک 2 گولڈ، 18 سلور اور 30 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

پولیس نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 12 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں جبکہ اسلام آباد نے 34 ویں نیشنل گیمز میں اب تک 7 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر نے 34 ویں نیشنل گیمز میں اب تک کوئی میڈل نہیں جیتا۔

مزید خبریں :