کھیل
Time 29 مئی ، 2023

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اوول میں ہو گا۔ فوٹو فائل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اوول میں ہو گا۔ فوٹو فائل

دبئی: آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 جون سے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اوول میں ہو گا جس کے لیے آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے کرس گیفنی اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائر ہوں گے۔

رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فائنل میں ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

مزید خبریں :