Time 31 مئی ، 2023
پاکستان

بلاول اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر ولی عہد کی شادی میں شرکت کریں گے

اردن سے وزیرخارجہ 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو:فائل
اردن سے وزیرخارجہ 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ— فوٹو:فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کے شاہی خاندان کی دعوت پر اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی شادی میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اردن کا دورہ کریں گے، وہ  شاہی خاندان کی دعوت پر شاہی شادی میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اردن سے وزیرخارجہ 5 سے 7 جون تک عراق کا دورہ کریں گے جہاں وہ عراقی قیادت اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے جبکہ  وزیرخارجہ عراق کا دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد کی دعوت پر کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ اردنی ولی عہد شہزادہ حسین اور ان کی منگیتر رجوہ السیف کی شادی یکم جون کو شاہی محل میں ہوگی۔

شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری ہیں۔

مزید خبریں :