Time 27 جنوری ، 2025
دنیا

امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دیدی

امریکی  صدر  ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دیدی
فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ  اسرائیل کو آج ہی یہ دیں گے، وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔

صحافیوں نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عائد پابندی کیوں ہٹا رہے ہیں،جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ ،انہوں نے یہ خریدے ہیں اس لیے پابندی ہٹائی۔

ادھر امریکی صدر کی جانب سے  2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دینے پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ سے اسرائیلی حمایت کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیلی دفاع کے لیے حمایت پر صدر ٹرمپ آپ کا شکریہ، اپنے مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنےکے لیے ضروری آلات دینے کا وعدہ  پورا کرنے کا بھی شکریہ۔

عرب میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی بمباری پر ان بموں کی فراہمی روکی تھی۔


مزید خبریں :