24 مئی ، 2023
اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوئم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
شاہی ہاشمی عدالت کے مطابق ولی عہد شہزادہ حسین کی شادی 28 سالہ سعودی شہری رجوہ السیف کے ساتھ ہوگی۔
اردنی ولی عہد کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا اور مہندی کی تقریب منعقد کی گئی اور ملکہ رانیہ کی جانب سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
مہندی کی تقریب میں شاہی خاندان کے علاوہ دلہن کے خاندان کے افراد اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔
مہندی کی تقریب اور عشائیے میں اردنی اور سعودی روایتی گیت بھی گائے گئے، اس کے علاوہ نامور گلوکاروں اور میوزیکل گروپ نے بھی پرفارم کیا۔
مہندی کی تقریب میں ولی عہد کی منگیتر نے مہنگے ترین سعودی برانڈ کا لباس زیب تن کیا۔
اردنی ولی عہد شہزادہ حسین اور رجوہ السیف کی شادی یکم جون کو شاہی محل میں ہوگی۔