23 دسمبر ، 2011
راولپنڈی…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ فوج اقتدار پر قبضہ کرلے گی، افواج پاکستان جمہوریت کی حمایت جاری رکھے گی،ان کا کہنا ہے کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کرکام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج اپنی آئینی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔فوج کے اقتدار میں آنے کی افواہیں مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوششوں کاحصہ ہے۔