Time 05 جون ، 2023
انٹرٹینمنٹ

’مجھے میری آنکھوں پر یقین نہیں آرہا‘: شاہ رخ خان کا ہمشکل وائرل

 
بھارت میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں بلکہ ان کے کچھ مداح تو اداکار سے اتنے متاثر ہیں کہ ان کی چال ڈھال اور وضع قطع کو بھی ہو بہو اپنا لیتے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب
بھارت میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں بلکہ ان کے کچھ مداح تو اداکار سے اتنے متاثر ہیں کہ ان کی چال ڈھال اور وضع قطع کو بھی ہو بہو اپنا لیتے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

بھارت میں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں بلکہ ان کے کچھ مداح تو اداکار سے اتنے متاثر ہیں کہ ان کی چال ڈھال اور وضع قطع کو بھی ہو بہو اپنا لیتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں شاہ خان سے مشابہت رکھنے والی کئی فنکار سامنے آچکے ہیں جنہیں بالی وڈ کے بادشاہ سے مشابہت کی وجہ سے لوگوں نے پیار دیا۔ اب بھارت میں ایک اور شخص سامنے آیا ہے جو شکل و صورت اور  حرکات وسکنات میں شاہ رخ خان سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس شخص کا نام سورج کمار ہے اور اس کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے— فوٹو: اسکرین گریب
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس شخص کا نام سورج کمار ہے اور اس کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے— فوٹو: اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس شخص کا نام سورج کمار ہے اور اس کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے۔

سورج کمار کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف لکھتے ہیں کہ ’مجھے میری آنکھوں پر یقین نہیں آرہا، پہلے تو میں سمجھا کہ یہ شاہ رخ کی 90 کی دہائی کی کوئی پرانی ویڈیو ہے۔‘

ایک صارف نے لکھا ’90 کا شاہ رخ خان‘ جبکہ ایک اور صارف لکھتے ہیں: ’یہ 90 کے شاہ رخ خان ہیں، آپ بالکل ان ہی کی طرح نظر آتے ہیں۔‘

ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اس نوجوان کو کم سے کم ایک بار فلموں میں کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان دلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی اداکاری کا سفر ٹی وی سیریز ’فوجی‘ سے 1980 کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے 1992 میں ریلیز ہونے والے فلم ’دیوانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھے اور تب سے اب تک فلم انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔

ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’پٹھان‘ تھی جس نے باکس آفس پر  کئی ریکارڈز پاش پاش کیے۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان دلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی اداکاری کا سفر ٹی وی سیریز ’فوجی‘ سے 1980 کی دہائی میں کیا—فوٹو: فائل
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان دلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی اداکاری کا سفر ٹی وی سیریز ’فوجی‘ سے 1980 کی دہائی میں کیا—فوٹو: فائل


مزید خبریں :