شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں نامور شخصیت سمیت 2 افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کے مطابق فائرنگ سے نامور شخصیت فقیر آف ایپی حاجی آمیرز علی خان کے نواسے حاجی شیر محمد جاں بحق ہوئے— فوٹو: فائل
ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کے مطابق فائرنگ سے نامور شخصیت فقیر آف ایپی حاجی آمیرز علی خان کے نواسے حاجی شیر محمد جاں بحق ہوئے— فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں نامور شخصیت سمیت 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میر علی کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک کے مطابق فائرنگ سے نامور شخصیت فقیر آف ایپی حاجی آمیرز علی خان کے نواسے حاجی شیر محمد جاں بحق ہوئے۔ حملے میں شیر محمد کے ساتھی رحیم اللہ بھی جاں بحق ہوئے۔ فائرنگ سےحاجی شیر محمد کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہوئےجنہیں میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او سلیم ریاض کے مطابق واقعہ اسپتال کے سامنے فِلنگ اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے حاجی شیر محمد پر فائرنگ کی جس سے وہ ساتھی سمیت موقع پر جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتول حاجی شیر محمد جنگِ آزادی کے ہیرو فقیر آف ایپی حاجی مرزا علی خان کے جانشین تھے۔

مزید خبریں :