کھیل
Time 09 جون ، 2023

فیفا: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی رینکنگ میں 4 درجے ترقی

اولمپک کوالیفائر میں شرکت اور ایک میچ جیت کر پاکستان کے پوائنٹس 944.58 ہوگئے/فوٹوفائل
اولمپک کوالیفائر میں شرکت اور ایک میچ جیت کر پاکستان کے پوائنٹس 944.58 ہوگئے/فوٹوفائل

 فیفا کی تازہ رینکنگ میں  پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بہتری  آگئی۔

فیفا کی جانب سے جاری تازہ رینکنگ کے مطابق ویمن فٹبال رینکنگ میں امریکا پہلے، جرمنی دوسرے اور سوئیڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ رینکنگ  کے مطابق پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 157 ویں پوزیشن پر ہے جب کہ مارچ 2023 میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم 161 ویں پوزیشن پر تھی۔

اولمپک کوالیفائیر میں شرکت اور ایک میچ جیت کر پاکستان کے پوائنٹس  944.58 ہوگئے ، پچھلی رینکنگ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے پوائنٹس 918 تھے۔

مزید خبریں :