10 جون ، 2023
سمندری طوفان بائے پر جوائے کراچی کے جنوب سے 910 کلو میٹر دور ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے طوفان کے حوالے سے بتایا کہ بحیرہ عرب میں موجود انتہائی شدید سمندری طوفان شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑ رہا ہے۔
سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان بائے پرجوائے کراچی کے جنوب سے 910 کلو میٹر دور ہے اور آج طوفان مزید شمال مشرق کی جانب بڑھے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سسٹم کچھ رخ تبدیل کرکے شمال مغرب کی جانب حرکت کرسکتا ہے، اس ٹریک میں عمان اور پاکستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ اور سونمیانی آتے ہیں۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ طوفان کے بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ کونسے ساحلی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے جب کہ طوفان کا دوسرا ٹریک گجرات اور سندھ کی ساحلی پٹی بھی ہوسکتا ہے۔