دلچسپ و عجیب
23 فروری ، 2012

کولمبیا میں تتلیوں کی برآمد کامیاب تجارت بن گئی

کولمبیا میں تتلیوں کی برآمد کامیاب تجارت بن گئی

بگوٹا…پھولوں اور رنگوں سے پیار کرنے والی خوبصورت تتلیاں اب بیرون ممالک برآمد بھی کی جانے لگی ہیں۔کولمبیا میں رہنے والی ماں اور بیٹی کافی عرصے سے تتلیاں برآمد کرنے کا کام کر رہی ہیں ۔ہر مہینے یورپ اور امریکا کو ہزاروں تتلیوں کی برآمد کے با عث ان کا کاروبار بہت اچھا جارہا ہے۔ دنیا کے ان 19 ممالک میں کولمبیا بھی شامل ہے جوتجارتی بنیادوں پر تتلیاں دیگر ممالک کو بھیجتے ہیں۔خوبصورت پروں والی ننھی ننھی تتلیوں کے دیدہ زیب پروں سے اپنے فن پاروں کے لیے نمونے حاصل کرنے کے لیے فن کار انہیں منگوانے لگے ہیں ۔

مزید خبریں :