18 جون ، 2023
لاہور : گورنرپنجاب نےسرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔
نیشنل کونسل ہومیوپیتھی کےوفد نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےملاقات کی ،دوران ملاقات وفدنےگورنرپنجاب کی توجہ سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پردلائی۔
نیشنل کونسل ہومیوپیتھی وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ،تحصیل اسپتالوں،ٹیچنگ اسپتالوں میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں ، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں۔
وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سےمحروم ہے، پنجاب کے بیشتر افرادہومیوپیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں۔
بعدازاں گورنر پنجاب نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ قوانین اور پالیسی کےمطابق خالی سیٹوں پرہومیوپیتھی ڈاکٹربھرتی کیے جائیں۔