Time 19 جون ، 2023
کھیل

کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانیوالی معروف شخصیات میں شامل

بھارتی کرکٹر کو ٹیم انڈیا کے معاہدے سے سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں__فوٹو: فائل
بھارتی کرکٹر کو ٹیم انڈیا کے معاہدے سے سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں__فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی ایک ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی معروف شخصیات میں شامل ہو گئے۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 1050کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹر ہیں، ان کی کمائی کا ذریعہ بھارتی ٹیم کے معاہدے، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، برانڈز کی ملکیت اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔

بھارتی کرکٹر کو ٹیم انڈیا کے معاہدے سے سالانہ 7 کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں جب کہ 15 لاکھ روپے ٹیسٹ، 6 لاکھ ون ڈے اور 3 لاکھ روپے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس ہے۔

اس کے علاوہ15 کروڑ بھارتی روپے سالانہ ویرات کوہلی کو ٹی ٹوئنٹی لیگ سے ملتے ہیں، انہوں نےکئی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے،  بھارتی کرکٹر اس وقت  18 مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں، وہ ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10 کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں۔

ویرات کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے 8.9کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے ڈھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔

وہ ریسٹورنٹ اور لگژری ایتھلیٹک ویئر کے بھی مالک ہیں، کوہلی ممبئی میں 34کروڑ جب کہ گروگرام میں 80 کروڑ روپے کے مالیت والے گھر کے مالک ہیں۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے استعمال میں گاڑیوں کی مالیت 31 کروڑ روپے ہے۔

مزید خبریں :