دنیا
23 فروری ، 2012

امریکی کانگریس کے 3 ارکان کو دھمکی آمیز خطوط موصول

واشنگٹن . . . . . . . امریکی کانگریس کے تین ارکان کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے گئے ہیں جن میں بے ضرر سفید پاؤڈر بھی شامل تھا۔واشنگٹن میں سینیٹ حکام نے بتایا کہ تین قانون سازوں کو ایسے دھمکی آمیز خطوط ملے ہیں جس کے ساتھ نامعلوم مکتوب نگار نے کہا ہے کہ آئندہ زہریلا پیتھوجن بھی بھیجا جاسکتا ہے۔سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے خطوط میڈیا کے بعض دفاتر کو بھی بھیجے گئے ہیں تاہم ان میں سفید پاؤڈر نہیں تھا۔

مزید خبریں :