کھیل

پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری ہو گئے

پاکستان ٹیم کو ویزے کے اجرا میں دو روز کی تاخیر ہوئی جس کے باعث پاکستان کی فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ نہیں ہو سکی تھی۔ فوٹو فائل
پاکستان ٹیم کو ویزے کے اجرا میں دو روز کی تاخیر ہوئی جس کے باعث پاکستان کی فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ نہیں ہو سکی تھی۔ فوٹو فائل

ماریشیس میں بھارتی سفارت خانے نے پاکستان کی فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کر دیے جس کے بعد اس بات کے قوی امکان پیدا ہو گئے ہیں کہ اب پاکستانی ٹیم بھارت میں ہونے والی ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

پاکستان ٹیم کو ویزے کے اجرا میں دو روز کی تاخیر ہوئی جس کے باعث پاکستان کی فٹبال ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت روانہ نہیں ہو سکی تھی۔

پاکستان فٹبال ٹیم کو پہلے اتوار کو ماریشیس سے روانہ ہونا تھا لیکن اب نئے فلائٹ آپشن کی تلاش جاری ہے۔

ساف چیمپئن شپ 21 جون سے بھارتی شہر بنگلورو میں شروع ہو گی اور پاکستان کو اپنا افتتاحی میچ بھارت کے خلاف کھیلنا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کرنے کا آپشن موجود ہے۔ 

مزید خبریں :