پاکستان
31 دسمبر ، 2012

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق شائد نیپال چلے گئے، آئی جی پنجاب

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق شائد نیپال چلے گئے، آئی جی پنجاب

اسلام آباد… آئی جی پنجاب چودھری حبیب الرحمان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق شائد نیپال چلے گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلیے ٹیم بجھوائی گئی ہے ، جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ پر کیمرے نصب ہوتے ہیں، وہ کیسے چلے گئے۔عدالت نے ایئر پورٹ کے کیمروں اور فنگر پرنٹس کا رکارڈ طلب کر لیا۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ توقیر صادق کی تین بیٹیاں نیپال گئی ہیں اور شائد توقیر صادق بھی وہیں ہیں، توقیر صادق کے فرنٹ مین کو تین روز قبل گرفتار کر لیا گیا ، جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ توقیر صادق کی بیٹیاں کس ایئر لائنز سے نیپال گئی ہیں اور نیپال بجھوائی گئی ٹیم نے اب تک کیا رپورٹ دی ہے ۔

مزید خبریں :