پاکستان
31 دسمبر ، 2012

وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،8شدت پسند ہلاک

وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،8شدت پسند ہلاک

وادی تیراہ …خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 شدت پسند مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی لیویز اہل کاروں کے اغوا اور قتل میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں اہم کمانڈر سمیت دیگر شدت پسند موجود ہیں جس پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 شدت پسند مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شبہ تھا کہ وادی تیراہ میں موجود شدت پسند فرنٹیئر ریجن پشاور کے علاقے کوہی حسن خیل سے 21 لیویز اہل کاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث ہیں۔ گزشتہ دنوں شدت پسندوں نے 26 اور 27 دسمبر کی درمیانی شب ایف آر پشاور کے علاقے کوہی حسن خیل میں واقعہ چیک پوسٹ سے 23 لیویز اہل کاروں کو اغوا کرلیا تھا جس میں سے 21 اہل کار کو قتل کردیا گیا جبکہ شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک لیویز اہل کار زخمی جبکہ دوسرا صحیح سلامت گھر پہنچ گیا تھا۔ لیویز اہل کاروں کو قتل کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی تھی۔

مزید خبریں :