پاکستان
31 دسمبر ، 2012

بلوچستان ہائیکورٹ : اسلم بھوتانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بلوچستان ہائیکورٹ : اسلم بھوتانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کوئٹہ…بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب روکنے سے متعلق اسلم بھوتانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق اسپیکراسمبلی اسلم بھوتانی کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت ہوئی، جس کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان اسمبلی میں اسپیکرکے انتخاب پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہئے تھا، ایسے لگتاہے کہ آپ کو معلوم تھاکہ عدالت سے کوئی آرڈر آرہا ہے، عدالت کے احترام کا تقاضا تھا کہ فیصلے کا انتظارکیاجاتا۔ اس پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی اور عدالت میں کوئی تنازع نہیں ہے،آپ جو بھی فیصلہ دیں گے اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

مزید خبریں :