پاکستان
31 دسمبر ، 2012

بلوچستان ہائیکورٹ نے اسلم بھوتانی کی درخواست نمٹادی

بلوچستان ہائیکورٹ نے اسلم بھوتانی کی درخواست نمٹادی

کوئٹہ…بلوچستان ہائی کورٹ نے بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کا انتخاب روکنے سے متعلق اسلم بھوتانی کی درخواست نمٹادی ، اسلم بھوتانی نے تحریک عدم اعتماد کے طریقہ کار کو چیلنج کر رکھا تھا۔سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وکلاء سے مشورے کے بعد نظر ثانی درخواست کا فیصلہ کریں گے۔بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق اسپیکراسمبلی اسلم بھوتانی کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی سماعت ہوئی، جس کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے بلوچستان اسمبلی میں اسپیکرکے انتخاب پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی فیصلے کا انتظار کیا جانا چاہئے تھا، ایسے لگتاہے کہ آپ کو معلوم تھاکہ عدالت سے کوئی آرڈر آرہا ہے، عدالت کے احترام کا تقاضا تھا کہ فیصلے کا انتظارکیاجاتا۔ اس پر ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی اور عدالت میں کوئی تنازع نہیں ہے،آپ جو بھی فیصلہ دیں گے اس پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹادی۔

مزید خبریں :