Time 20 جون ، 2023
پاکستان

عارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر پہلے دستخط کیے پھر چیئرمین سے مشورہ کیا: واوڈا

صدر نے اپنے موبائل فون پر نئے آرمی چیف کی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرانے کی کوشش کی جس پر صدرعارف علوی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا: سابق رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل
صدر نے اپنے موبائل فون پر نئے آرمی چیف کی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرانے کی کوشش کی جس پر صدرعارف علوی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا: سابق رہنما پی ٹی آئی— فوٹو: فائل

سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پروگرام کیپٹل ٹاک میں انکشاف کیا ہے کہ صدرعارف علوی نے آرمی چیف کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط پہلے کیے اور  چیئرمین تحریک انصاف سے مشورہ بعد میں کرکے ان کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ صدر نے اپنے موبائل فون پر نئے آرمی چیف کی چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کرانے کی کوشش کی جس پر صدرعارف علوی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن بالکل اس سال ہوجائیں گے اور میں حصہ لوں گا، ملک میں ایسی کوئی پارٹی نہیں رہی جس میں شامل ہوں، ملک میں استحکام آئےگا تو استحکام پارٹی کو بھی دیکھ لیں گے،  جو خود ٹیڑھےہیں، وہ ملک کا فریم کیسے سیدھا کریں گے؟

فیصل واوڈا نے کہا کہ الیکشن میں مجھے آزاد چہرے کامیاب ہوتےنظر  آرہے ہیں، اسد عمر چاروں اطراف کھیل رہےہیں، اسد عمر نےپارٹی کو تباہ کیا۔

مزید خبریں :