31 دسمبر ، 2012
کراچی…افضل ندیم ڈوگر…شہر کے مختلف علاقوں میں آج صبح سے فائرنگ کے واقعات میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اورنگی ٹاوٴن ، کورنگی، پنجاب چورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوئے۔بزرٹا لائن میں دو گروپوں میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کارکن نوازش علی جاں بحق ہوگیا،علاقے میں کشیدگی اور وقفے وقفے سے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ علاوہ ازیں نیو کراچی کے علاقے ایوب گوٹھ میں گلشن معمار جانے والی سڑک پر رکشہ اسٹینڈ پر نامعلوم افراد نے ایک رکشہ پر فائرنگ کردی جس سے رکشے میں سوار شوکت نامی شخص اور تین خواتین ہلاک ہوگئیں، مقتولین کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔