پاکستان
31 دسمبر ، 2012

رکو ڈک پراجیکٹ کیلئے 8ارب روپے مختص کئے ہیں،اسلم رئیسانی

رکو ڈک پراجیکٹ کیلئے 8ارب روپے مختص کئے ہیں،اسلم رئیسانی

کوئٹہ… وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ اسلم بھوتانی کی درخواست پر حکم امتناعی آیا تو اسپیکر کے عہدے کے لئے دوبارہ ووٹنگ کرالیں گے ،سید مطیع اللہ آغا کو حکم امتناعی کے بعد بھی منتخب کرائیں گے۔یہ بات انہوں نے اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کے عہدے پر انتخاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلی میں جمہوری روایات قائم کیں دوسرے اداروں کو ہم سے سبق سیکھنا چاہئے کہ وہ بھی ایک دوسرے پر جوتے نہ پھینکا کریں،انتخابات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات کروانے والوں پر ہے کہ وہ انتخابات کراتے ہیں یا نہیں، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے ڈاکٹر فوزیہ مری کو نامزد کئے جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کا عہدوں پر پورا حق ہے، رکو ڈک منصوبے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ رکو ڈک کا کیس ہم جیت چکے ہیں اب اس منصوبے کا نام اب بلوچستان گولڈ اینڈ کاپر پراجیکٹ رکھ دیاگیاہے منصوبے میں ایک بلین ٹن سے زائدکے ذخائر ہیں،جبکہ اس کے لئے صوبائی حکومت نے 8ارب روپے مختص کئے ہیں۔

مزید خبریں :