31 دسمبر ، 2012
اسلام آباد…سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ پوٹھوہار ریجن میں ہفتہ میں صرف ایک دن سی این جی فراہم کی جائیگی، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے فیصلہ مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سوئی ناردرن کے جی ایم چودھری اعجاز کا کہنا تھا کہ ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ ہفتہ میں کس روز سی این جی دی جائے گی ،سب سے پہلے گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنی ہے ،باقی سیکٹر کو بعد میں دیکھا جائے گا،پوٹھوہار ریجن میں راولپنڈی اسلام آباد، اٹک، جہلم ، گوجر خان ،چکوال، ٹیکسلا، واہ کینٹ،مندرہ، دینہ ، سوہاوہ شامل ہیں۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتہ میں چھ دن سی این جی کی بندش قبول نہیں، آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کل کیا جائے گا۔ (